حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین میرشفیعی نے حرم کریمہ اہل بیت ؑ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے کہا: جمعہ کے دن حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا دن ہے، روز جمعہ جب سورج غروب ہوتا ہے تو امام علیہ السلام پر غم اندوہ طاری ہو جا تا ہے، جو چیز امام زمانہ (عج) کے ظہور میں تعجیل لا سکتی ہے وہ یہ ہے کہ ہم اپنا وظیفہ اور ذمہ داریاں سمجھیں۔
انہوں نے امام زمانہ (عج) کے ظہور کے لیے وقت مقرر نہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئےظہور کے انتظار اور غیبت امام کےزمانے میں ظہور کے لئے دعائیں کرنے کو فرض قرار دیا اور کہا: امام مہدی صاحب الزمان (عج) فرماتے ہیں: «اَکثِروا الدُّعاءَ بِتَعجِیل الفَرَجِ فَاِنَّ ذلِکَ فَرَجُکُم» میرے ظہور میں تعجیل کے لیے زیادہ سے زیادہ دعائیں کرو، کیونکہ اسی میں تمہارے لئے گشائش اور نجات ہے۔ حضرت کہنا چاہتے ہیں کہ ہم نے تمہیں کبھی نہیں بھلایا اورتمہارے حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
حرم حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے مزید کہا: خداوند متعال کو ہی معلوم ہے کہ امام زمانہ (ع) کا ظہور کب ہونا ہے، اور امام زمانہ علیہ السلام پردہ غیبت میں ہیں لیکن شیعوں کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو انجام دے رہے ہیں، لہذا اہم یہ ہےکہ ہم امام زمانہ (ع) کے لئے کیا کر رہے ہیں اور کیا کرنا چاہئے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین میرشفیعی نے اپنے خطاب کے آخری حصے میں اس بات پر تاکید کی کہ امام (ع) مومنین کے سلسلے میں خدا کی بارگاہ میں مغفرت کرتے ہیں ،کہا: امام باقر (ع) نے فرمایا؛ جس طرح تم خدا کی دسترس سے باہر نہیں ہو، اسی طرح نہ صرف اپنے وقت کے امام کو اپنے سامنے موجود سمجھو بلکہ ہم سب اہل بیت علیہم السلام کو ہر جگہ حاضر و ناظر سمجھو۔ اگر کوئی شخص اس یقین کے ساتھ سانس لیتا ہے، اسی یقین کے ساتھ چلتا ہے، اور اس یقین کے ساتھ زندگی گزارتا ہے کہ زندگی کے تمام لمحات میں وہ اپنے آپ کو خدا کی بارگاہ میں اور چہاردہ معصومین علیہم السلام کے حضور میں دیکھتا ہے، تو اسے نیک کاموں کی عادت ہو جائے گی۔